ناقص حکمت عملی، تنخواہوں ،پنشن ادائیگی میں تاخیر پر ریلوے ملازمین پریشان

لاہور (اپنے نمائندے سے) پاکستان ریلویز انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی میں تاخیر ،سیاسی شخصیات کی طرف سے محکمے کے منافع بخش روٹس نجی کمپنیوں کے سپرد، نقصان زدہ ٹرینوں کو ریلویز کے ذمہ ڈال دیا۔ ایمپلائز پریم یونین سی بی اے ریلوے کا ٹرینوں کی نجکاری کو فوری بند کرنے کا مطالبہ، 21دسمبر کو مزدور کنونشن کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز مختلف سیاسی جماعتوں کے دور اقتدار میں تجربہ گاہ کی شکل اختیار کرتا رہا جس میں ریلویز اور ملازمین کو مالی فائدہ پہنچانے کی بجائے مزید خسارے کا باعث بن رہا ہے۔ پاکستان ریلوے کئی سالوں سے مالی بحران کا شکار ہے۔ پاکستان ریلوے کو سیا ست دانوں سمیت بیوو کریسی نے تباہی کے دہانی پر پہنچایا گیا ہے۔ ریلویز مالی خسارے کے نام پر ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کو ماہانہ ادائیگی میں تاخیر کا سلسلہ گزشتہ پی ڈی ایم کے دور اقتدار سے چل رہا ہے۔ سیاسی شخصیات کی ناقص حکمت عملی کے سامنے ریلویز انتظامیہ بے بس دکھائی دے رہی ہے جس میں متعدد منافع بخش روٹس پر چلنے والی ٹرینوں کو نجی کمپنیوں کے حوالے اور مالی خسارے میں اضافہ کے اسباب پیدا کرنیوالے روٹس پر چلنے والی مسافر ٹرینوں کو ریلویز کے سپرد کرنے کی وجہ سے محکمہ کے مالی خسارہ اربوں روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ متعدد ٹرینوں کو حکمرانوں کی خواہش پر بند کردیا گیا تھا جس میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس، بلھے شاہ، پاکپتن ایکسپریس، اکبر بگتی، شاہ حسین ایکسپریس کو فوری بحال کر ے اور بولان میل کو روزانہ کی بنیادوں پر چلایا جائے جس سے ریلوے کی آمدنی بڑھے گی اور خسارہ کم ہو سکتا ہے۔ پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یو نین سی بی اے کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے حکومتی دور میں تنخواہوں کا نظام بری طرح متا ثر ہو نا شروع ہوا تھا۔ تنخواہیں آئے دن ٹرینوں کے حادثات کی ذمہ دار حکومت ہے، ملتان سے سکھر تک ریلوے ٹریک ناکارہ ہو چکا ہے۔ ٹرینوں کو ہائی رسک پر چلایا جا رہا ہے، ریلوے میں آج بھی مالی بد عنوا نیاں عروج پر ہیں۔ حکمران اور بیورو کریسی مل کر ریلوے کو لوٹ رہی ہے، مزدور کا گلا گھونٹاجا رہا ہے، 21 دسمبر کو ریلوے ہیڈ کواٹرز لاہور میں مزدور کنونشن کرنے جا رہے ہیں جس میں ملک بھر سے ریلوے کے مزدور شرکت کریں گے۔ کنونشن میں مزدوروں کے مطالبات جن میں ریلوے ملازمین کی بروقت تنخواہوں کی ادائیگی، ریٹائرڈ ملازمین کی بیواو¿ں کے واجبات کی ادائیگی، ریلوے ٹرینوں کی نجکاری کو فوری بند کرنا و دیگر مطا لبات شامل ہونگے۔