جے یو آئی کے مرکزی انتخابی بورڈ کا اہم اجلاس طلب

اسلام آباد (بیورورپورٹ) جے یو آئی کے مرکزی انتخابی بورڈ کا اہم اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا،صدارت فضل الرحمن کریں گے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا،جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کے دستوری اراکین شریک ہوں گے،اسلم غوری نے مزید کہاصوبائی انتخابی بورڈز کی سفارشات پر غور وخوض ہوگا،اجلاس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دی جائیں گی۔