ہمیشہ ویتنام سے تعلقات کو سٹرٹیجک نقطہ نظر سے دیکھا : چینی صدر
بیجنگ (مشرق نیوز) کمیو نسٹ پا رٹی اف چا ئنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جنگ پنگ نے ہنوئی میں ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نگوین فو ٹرونگ کے ساتھ بات چیت کی۔بدھ کے روزشی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ چین نے ہمیشہ چین ویتنام تعلقات کو سٹرٹیجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے اور ویتنام کو ہمسایہ سفارتکاری کیلئے ترجیحی ملک کے طور پر دیکھا ہے۔ ملک کی ترقی، عوام کیلئے خوشحالی اور بنی نوع انسان کیلئے ترقی کے حصول کیلئے میں جنرل سیکرٹری کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں تاکہ چین اور ویتنام کے درمیان تعلقات کے ایک نئی پوزیشننگ کا اعلان کیا جا سکے اور چین ویتنام جامع سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو گہرا کرنے کی بنیاد پر سٹرٹیجک اہمیت کے حامل چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کیلئے ملکر کام کیا جا سکے۔نگوین فو ٹرونگ نے کہا کہ ویتنام کی پارٹی، ریاست اور عوام کی جانب سے میں جنرل سکریٹری شی جن پھنگ، آپ کی اہلیہ پروفیسر پنگ لی یوان اور تمام سینئر چینی رہنماں کا ویتنام میں پرتپاک خیر مقدم کرنا چاہتا ہوں۔

















