راولپنڈی ،ڈیرہ اسماعیل خان ،اسلام آباد:ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 27 دہشت گر دوں کو جہنم واصل کردیا گیا،ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چوکی سے ٹکرادی ، پھر خود کش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 23بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ،عمارت بھی تباہ ہوگئی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 11، 12 دسمبر کی درمیانی شب انٹیلی جنس کی بنیاد پر درازندہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی اور 17 دہشت گردمارے گئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق کالاچی کے علاقے میں ایک اور انٹیلی جنس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاتاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں بہادری سے لڑتے ہوئے 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا
،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ باردود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا،آئی ایس پی آر نے کہا 12 دسمبر کی علی الصبح 6 دہشت گردوں کے ایک گروپ نے درابن کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کر دیا، ان کی جانب سے چوکی میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چوکی سے ٹکرا دی جس کے بعد خودکش حملہ کیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں عمارت تباہ ہو گئی اور 23 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، جبکہ تمام 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں، اور ہمارے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،قبل ازیں ڈیرہ اسما عیل خان پولیس نے حملے میں 3 اہلکاروں کے شہید اور زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی،پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے تھانے کے مین گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی، اس دوران تھانے کے قریب فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، حملے میں 3 اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی گئی اور16 اہلکار زخمی ہیں،حملے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تحصیل درابن میں سکول اور کالج میں ہونے والا پیپر بھی ملتوی کردیا گیا ہے،
دریں اثناء صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی عمارت پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے شہداء کی قربانیاں راہ گاہ نہیں جائیں گی ،نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن کے پولیس سٹیشن پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاپوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانیں قربان کر نے والے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے،وزیر اعظم نے دہشت گرد حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیا، وزیر اعظم نے حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد دینے کی ہدایت کی ہے،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ڈی آئی خان میں درابن پولیس سٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے شہدا کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی درجات کی بلندی کیلئے اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی، چیئرمین سینٹ نے ڈی آئی خان میں درابن پولیس سٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے
، جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ڈی آئی خان میں پولیس سٹیشن پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گرد حملے میں جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، مولانا فضل الرحمن نے کہاہے شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں نگران وزیرداخلہ سرفرازاحمد بگٹی نے کہاہے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس سٹیشن پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،انہوںنے کہادہشت گرد حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا، شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے بلند درجات کے لیے دعا گو ہیں،سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے ، سابق آصف علی زرداری نے زخمی پولیس جوانوں کی صحتیابی کیلئے دعا کی ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مذمت کرتے ہوئے کہا پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے ناقابل معافی ہیں
،دہشت گردی کی نرسریوں کو ختم کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے،وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ درابن پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے شہید ہونے والے3 سکیورٹی اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعاکیہے ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 27 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین جبکہ 23شہید بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ، انہوں نے اپنے بیان میں کہا دہشت گردی سے ارض پاک کو پاک کرنے کی جدوجہد ملکی سلامتی، دفاع اور معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے، وطن عزیز اور قوم کے تحفظ کیلئے شہدا کی عظیم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















