کراچی (مشرق نیوز) مسلم لیگ (ن) نے سندھ میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے اور ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کراچی میں لیاری، کیماڑی، ملیر، کورنگی سمیت نوشہرو فیروز، سانگھڑ، میرپور خاص اور لاڑکانہ میں بھی ورکرز کنونشن و عوامی اجتماعات کا انعقاد کریگی۔
ذرائع نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا پہلا ورکرز کنونشن 15 دسمبر کو حیدر آباد میں ہوگا جہاں بشیر میمن، شاہ محمد شاہ اور محمد زبیر سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) کھیل داس کوہستانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 20 سے 25 دسمبر تک قائداعظم، کرسمس اور پارٹی قائد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریبات منعقد ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں مسلم لیگ (ن) باضابطہ طور پر انتخابی مہم شروع کرنے جا رہی ہے، صوبے کے عوام نواز شریف کی ترقی کے وژن کے ساتھ ہیں، لیگی قیادت کی ہدایت پر سندھ میں بھرپور انتخابی مہم شروع کر رہے ہیں۔ سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ 2024 کے الیکشن میں نتائج ثابت کریں گے، نظریہ نواز پورے ملک میں مقبول ہے جبکہ بشیر میمن کے آنے سے سندھ میں مسلم لیگ (ن) مزید متحرک ہوئی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کا سندھ میں عوامی رابطہ مہم شروع، ورکرز کنونشن کرنے کا فیصلہ



















