بھٹو پھانسی کیس: صدارتی ریفرنس11سال بعد12دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(بیورورپورٹ)بھٹو پھانسی کیس میںصدارتی ریفرنس 11سال بعد 12دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت 3رکنی کمیٹی کے اہم اجلاس میں ملکی تاریخ کے اہم عدالتی مقدمات کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کافیصلہ کیا گیا،سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کو عدالت سے پھانسی دینے کیخلاف صدارتی ریفرنس پر 12 دسمبر بروز منگل کو سماعت ہوگی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس علی مظہر ،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی کا کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ14 دسمبر دن ساڑھے 11بجے سماعت کرے گا،جسٹس امین الدین خان ،جسٹس جمال خان مندوخیل ،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عرفان سعادت خان بنچ کاحصہ ہیں۔

جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کےخلاف 2درخواستیں بھی آئندہ ہفتے سماعت کےلئے مقرر کردی گئیں۔