چیف جسٹس نے ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ کا سیکشن 3 اے 2011ءمیں درست قرار دےدیا

اسلام آباد (بیورورپورٹ)چیف جسٹس نے ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ 2005ءکیس میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کردیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر سماعت کی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ 2005ءکا سیکشن 3 اے 2011ءمیں درست قرار دے دیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا سپریم کورٹ نے ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ 2005 کا سیکشن 3 اے 2011 میں درست قرار دیا، 2013 میں سندھ ہائیکورٹ نے اسی نوٹیفکیشن کو غیر آئینی کیسے قرار دیا؟ہائیکورٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ کیسے کالعدم قرار دے سکتی ہے؟۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے بیرسٹر خالد جاوید سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاسندھ ہائیکورٹ نے تو سپریم کورٹ کے فیصلے کو ہی نظرانداز کر دیا،وکیل خالد جاوید خان نے کہاکیس کی سماعت میں التوا چاہتا ہوں، چیف جسٹس نے استفسار کیا آپ بار بار بیرسٹر فروغ نسیم کی بات کیوں کر رہے ہیں؟،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا فروغ نسیم کی جانب سے التوا کی درخواست دائر کی گئی، فروغ نسیم اپنی التوا کی درخواست میں کہتے ہیں بیمار ہوں ڈیڑھ ماہ بعد سماعت کی جائے، انتہائی نامعقول درخواست ہے،سینئر وکیل کا رویہ ہے جنہیں معلوم ہے ڈیڑھ ماہ بعد تندرست ہو جائیں گے، جیسی درخواست فروغ نسیم نے دائر کی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔