اسلام آباد(بیورورپورٹ)جے یوآئی سربراہ فضل الرحمن نے کہاہے 2صوبے دہشتگردی کی لپیٹ میں ہیں ،بدامنی کی صورتحال میں کیا انتخابات کرائے جاسکتے ہیں؟۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاہر وقت انتخابات میں جانے کو تیار ہیں، برابر کا ماحول دیا جائے، ایک پارٹی میں 40لوگوں کو بلا کرالیکشن کرا دیا گیا، پارٹی میں بھری گئی ہوا ختم ہوگئی،2صوبے بدامنی کی لپیٹ میں ہیں، کیا ایسے ماحول میں انتخابی مہم چلائی جا سکے گی، پشاور،ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت میں بھی واقعات ہوئے، کیا تمام واقعات میں الیکشن کرائے جا سکتے ہیں، ٹھنڈ الگ ہوگی۔
سربراہ جے یوآئی نے کہان لیگ کیساتھ انتخابی ایڈجسٹمنٹ کریں گے،انتخابی اتحاد ہوگیا ،وفاداریاں تبدیل کر نے والوں کو زبردستی پی ٹی آئی میں لایا گیا تھا،وزیراعظم وہی ہوگا جو عوام چاہےں گے، اصول کے تابع اور اصول پر چلنا چاہتے ہیں، ن لیگ سے اتحاد کو برقرار رکھیں گے،مدارس کے نظام میں رکاوٹیں دور ہونی چاہئیں، مدارس کی رجسٹریشن کےلئے قانون ہونا چاہیے۔
2صوبے دہشتگردی کی لپیٹ میں ، کیا انتخابات کرائے جاسکتے ہیں؟ فضل الرحمن



















