جسمانی معذوری کو طاقت میں بدلنے والے اصل ہیرو ہیں:وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(خبر نگار)آرام دہ صوفے و کرسیاں، صاف ستھرا ماحول، یونیفارم میں ملبوس فرنٹ ڈیسک کاعملہ، 7ماہ میں3منزلہ نیا تھانہ تعمیر ہو گیا، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے تھانہ ہنجر وال کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا، محسن نقوی نے تھانہ ہنجروال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیااور فرنٹ ڈیسک کا جائزہ لیا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹوکن مشین سے ٹوکن لیا اور سائلین کےلئے ٹوکن سسٹم لگانے کی تعریف کی، محسن نقوی نے ویٹنگ،ایس ایچ او روم، آئی ٹی روم اور میٹنگ روم کا معائنہ کیا، انہوں نے دروازوں کی کوالٹی بہتر بنانے کی ہدایت کی، محسن نقوی نے حوالات میں بند ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے پوچھا اور سائلین کےلئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کے اقدام کو سراہا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے انسپکٹر جنرل پولیس،سی سی پی اولاہور،ڈی آئی جی آپریشنز اور ان ٹیم کو مبارکباد دی،انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے تھانہ ہنجروال کی تعمیر اور سائلین کے لیے فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی،محسن نقوی نے ان ایبلڈ پرسنز کے حقوق کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے ان ایبلڈافراد ہر معاشرے کےلئے خاص اہمیت کے حامل ہیں،دین اسلام میں ان ایبلڈ پرسنز کا خیال رکھنے کی تلقین کی گئی ہے،جسمانی معذوری کو طاقت میں بدلنے والے اصل ہیرو ہوتے ہیں،معاشرے کے ہر فرد کو خصوصی لوگوں کیلئے شفقت کا رویہ اختیار کرنا چاہیے، معاشرے میں خصوصی افراد کی دیکھ بھال اور تعلیم و تربیت کے حوالے سے شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے،حکومت پنجاب ان ایبلڈ افراد کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کےلئے کوشاں ہے،ان ایبلڈ پرسنز کی حوصلہ افزائی کرکے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جائے گا،حکومت پنجاب ان ایبلڈ پرسنز کے سنٹرز کو بہت جلد اپ گریڈ کرنے جارہی ہے،ان ایبلڈ پرسنز کی ضروریات سے پوری طرح آگاہ ہیں، ان کی صحت اور ترقی ہماری ترجیح ہے،خصوصی افراد کےلئے حکومت کے ممکنہ وسائل فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وزےراعلیٰ آفس مےں میٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے 21رکنی وفدنے ملاقات کی ، میٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے لائیوسٹاک پروڈکشن بڑھانے کےلئے تجاویز پیش کیں، محسن نقوی نے گوشت کی ایکسپورٹ 5گنا بڑھانے کےلئے قابل عمل پلان طلب کرلیا ،انہوں نے لائیوسٹاک پروڈکشن کےلئے ایف ایم ڈی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ پنجاب نے مویشی منڈی میں بے جا ٹیکسز وصول کرنے والوں کےخلاف کارروائی کاحکم بھی دےا دریں اثناوزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریز نے ملاقات کی جس مےں ثقافت،سیاحت اورباہمی تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کےاگےا، محسن نقوی نے کہاپاکستان اور اٹلی کے درمیان باہمی تعلقات کو مفید معاشی پارٹنر شپ میں بدلنے کا وقت آیا گیا ہے، تجارتی و ثقافتی وفود کی باہمی تبادلوں سے تعلقات کو نئی جہت ملے گی،پنجاب میں سرمایہ کاروں کےلئے ون ونڈو آپریشن شروع کررہے ہیں ،ون ونڈو آپریشن کے ذریعے تمام این او سیز ایک چھت تلے میسر ہوںگے،اٹلی کے سرمایہ کار وں کےلئے پنجاب میں انویسٹمنٹ کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، محسن نقوی نے جی ایس پی پلس سٹیٹس کےلئے اٹلی کی سپورٹ پر اطالوی سفیر کا شکریہ اداکیا، اطالوی سفیر نے کہا نجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو فروغ دیں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سے وزےراعلیٰ آفس مےں اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی نمائندہ فلپا کونڈلر نے ملاقات کی،ملاقات مےںغےر قانونی طورپر مقےم غےر ملکےوں کے انخلاءسے متعلق امور پر تبادلہ خےال کےا گےا،غےر قانونی طورپر مقےم غےر ملکےوں کے انخلاءکے حوالے سے سپورٹ، کوآرڈی نےشن اورتعاون پر بھی گفتگوکی ،محسن نقوی نے کہاغےر قانونی طورپر مقےم غےر ملکےوں کےخلاف واضح پالےسی اپنائی ہے،پنجاب حکومت اس ضمن مےں وفاق کی گائےڈلائنز پر عملدرآمد کررہی ہے ،اب تک پنجاب سے تقرےباً15ہزارسے زائد غےر قانونی طورپر مقےم غےر ملکےوں کو واپس بھجواےا جاچکا ہے،تمام عمل کو شفاف بناےا گےا ہے اورپوری کوشش ہے کوئی بھی غےر قانونی طورپرمقےم غےر ملکی صوبے مےں نہ رہے ادھر وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے شاہراہ قراقرم پر بڈور کے قریب بس پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں، پنجاب حکومت غم کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کےساتھ ہے ۔