اسلام آباد،راولپنڈی(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے ہفتے کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کااعلان کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کوچیئرمین کا امیدوار نامزد کردیا۔
پی ٹی آئی وکیل سینیٹر علی ظفر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاانٹراپارٹی الیکشن2دسمبر کو کرائیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن نہیں لڑ رہے ، بیرسٹرگوہرکو چیئرمین کے امیدوار کیلئے نامزد کردیا،علی ظفر نے کہاالیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کا حکم دیا ، پی ٹی آئی نے 2021،22میں انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تھے، لیگل ٹیم الیکشن کمیشن کے پاس گئی اور دستاویزات پیش کیے، الیکشن کمیشن نے کہا مطمئن ہیں آپ نے الیکشن کرایا تھا،کہا گیا آپ 20دن میں انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں، فیصلہ غیر آئینی و غیر قانونی تھا۔
علی ظفر نے کہا پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کا معاملہ آیا تو فیصلہ کیا دونوں راستے اپنائیں گے، اپیل کےساتھ انٹرا پارٹی الیکشن بھی کرائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے فوری انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی ہدایت کردی،الیکشن کمیشن کو بلے کانشان چھیننے کاموقع نہیں دینا چاہتے،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا عوام ساتھ ہےں، میں جنرل الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہوں، جب تک توشہ خانہ کیس کا فیصلہ نہیں ہوتاچیئرمین انٹرپارٹی الیکشن نہیں لڑرہے ، انٹراپارٹی الیکشن میں چیئرمین کیلئے بہت سی قد آور شخصیات کے نام آئے، انٹراپارٹی الیکشن میں قائم مقام پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر ہوں گے،علی ظفر نے مزید کہا پی ٹی آئی چیئرمین پی ٹی آئی ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی پی ٹی آئی ہیں۔
اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا میرے پاس چیئرمین پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرنے کیلئے کوئی الفاظ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی لیڈر ہیں چاہے وہ جیل کے اندر ہیں یا باہر ہیں ، میں تب تک ذمہ داری نبھاو¿ں گا جب تک چیئرمین پی ٹی آئی واپس نہیں آجاتے، کوئی مائنس ون نہیں۔
پی ٹی آئی کاہفتے کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کااعلان،بیرسٹر گوہر چیئرمین کے امیدوار نامزد

















