شجاعت نے چودھری سرور کو سیاسی فیصلہ کرنے سے روکدیا

لاہور (اپنے نمائندے سے )سابق وزیراعظم وسربراہ ق لیگ چودھری شجاعت نے پارٹی کے چیف آرگنائزر چودھری سرور کو موجودہ صورتحال میں کسی بھی طرح کا سیاسی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق صدر ق لیگ شجاعت اور چودھری سرور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،چودھری شجاعت نے چودھری سرور کو کوئی بھی سیاسی فیصلہ کرنے سے منع کر دیا،چودھری سرور نے کہاکوئی بھی سیاسی فیصلہ آپ کی مشاورت کے بغیر نہیں ہوگا، جلد پاکستان آکر ملاقات کروں گا۔