سینیٹر سیف ابڑوقائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے فارغ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عدم اعتماد کامیاب، سینیٹر سیف ابڑوقائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے فارغ ہوگئے۔

سیف ابڑو کےخلاف تحریک عدم اعتماد سینیٹرز بہرہ مند خان تنگی، منظور کاکڑ ،ثنا جمالی، حافظ عبدالکریم اور دلاور خان نے جمع کرائی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا،تحریک عدم اعتماد سینٹ رولز 181کے تحت پیش کی گئی۔

دریں اثنا اراکین نے متفقہ طورپر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو سینٹ قائمہ کمیٹی توانائی کا چیئرمین منتخب کرلیا۔