اسلام آباد (بیورورپورٹ) عام انتخابات کی تیاریاں تیز،الیکشن کمیشن نے کام مکمل کرکے حتمی حلقہ بندیوں کی منظوری دےدی،حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو ہوگی۔
ای سی پی نے ملک بھر سے مجموعی طور پر 1324عتراضات سنے، الیکشن کمیشن نے ڈیجیٹل مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیوں پر کام مکمل کیا،الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کا شیڈول دسمبر کے دوسرے ہفتے میں جاری کرے گا۔
دریں اثنا الیکشن کمیشن نے حکومت سے مزید 25 ارب فنڈز مانگنے کا فیصلہ کرلیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے 25 ارب کی فراہمی کیلئے خط لکھا جائےگا،الیکشن کمیشن حکام کے مطابق فنڈز بیلٹ پیپرکی چھپائی سمیت دیگرانتخابی امور پر خرچ کیے جائیں گے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عمران خان،اسد عمر،فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس 30نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا،تینوں رہنماﺅں پر فرد جرم عائد کیے جانے کاامکان ہے۔
الیکشن کمیشن نے حتمی حلقہ بندیوں کی منظوری دیدی،انتخابات کے شیڈول کادسمبر میں اعلان



















