برطانوی پولیس نے شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکے جانے کی تصدیق کردی

لندن(مشرق نیوز)برطانوی پولیس نے شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکے جانے کی تصدیق کردی ۔

ہارٹفورڈ شائر پولیس کے مطابق نامعلوم شخص موٹرسائیکل پر آیا اور شہزاد اکبر پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا،تیزاب سے متاثرہ شہزاد اکبر کو ہسپتال میں طبی امداد دے کر فارغ کر دیا، تحقیقات جاری ہیں، کسی شخص کو معلومات ہوں تو رابطہ کرے،پولیس نے تیزاب کی بوتل برآمد کرکے حملہ آورکے فنگر پرنٹ حاصل کر لیے۔