اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے حکومت شفاف انتخابات یقینی بنائے گی۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا ملک میں سکیورٹی چیلنجز پہلے سے زیادہ ہیں،سکیورٹی چیلنجز کو سیاسی عمل سے نہیں جوڑنا چاہتے ہیں، شفاف الیکشن یقینی بنائیں گے۔
کسی کو الزام دینا نہیں چاہتے مگر مقامی حکومتوں کی فکر کس کو ہے؟ بدقسمتی سے ملک میں کسی کو بھی مقامی حکومتوں کے نظام میں کوئی دلچسپی نہیں،اٹھارہویں ترمیم کی ایک شرط پراونشل فنانس کمیشن ایوارڈ بھی تھا جس کی کوئی بات نہیں کرتا۔
وزیراعظم نے کہااٹھارویں ترمیم کے تحت صوبائی مالیاتی کمیشن بھی بننا چاہیے جس کے تحت صوبے کے اضلاع کو پسماندگی، آبادی و دیگر اعتبار سے ضرورت کے مطابق فنڈز ملنے چاہئیں۔
حکومت شفاف انتخابات یقینی بنائے گی، نگران وزیراعظم



















