پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دبئی سے آکلینڈ کےلئے روانہ
کراچی (مشرق نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دبئی سے آکلینڈ کےلئے روانہ ہوگئی ۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 25 نومبر کو نیوزی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے آکلینڈ پہنچے گی۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نداڈار کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز تین سے نو دسمبر تک کھیلے گی جبکہ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز جو کہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں وہ 12 سے 18 دسمبر تک کھیلے گی۔



















