سٹاک مارکیٹ میں پھر تیزی،انڈیکس میں701پوائنٹس اضافہ

کراچی(بیورورپورٹ)سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر زبردست تیزی دیکھی گئی،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 701 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 58 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا، مسلسل گراوٹ کے بعد ڈالر مہنگا ہوگیا،سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر14 پیسے مہنگا ہوا۔

ادھر سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 900 روپے اضافہ ہو گیا،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے سے 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہو گئی ۔