اسلام آباد (بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے پنجاب میںسیاسی جماعت کے سربراہ کو پروٹوکول دیا جارہا ہے ،مقابلہ سیاسی جماعتوں سے نہیں ،مہنگائی سے ہے ،سینئر سیاستدانوں کا احترام کرتے ہیں ،اب ملک کی سیاست نوجوانوں حوالے کی جائے ،الیکشن کمیشن پر مکمل اعتماد ہے ،بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنانے کےلئے سیاسی جماعتوں سے رابط کریں گے،سٹیل مل اور پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دینگے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہابلاول بھٹو زرداری نے 16 ماہ کی حکومت کی کارکردگی پر بات کی ،پنجاب کے جب بھی حکمران اقتدار میں آتے ہیں تو انتقام لیتے ہیں ،پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کو سیاسی انتقام نہیں لیا گیا،میاں صاحب کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ پاکستان میں آکر ختم ہو گیا ،جو لوگ میاں صاحب اور بےنظیر شہید کی واپسی کا موازنہ کرنے کی باتیں کررہے تھے لاہور میں سب عیاں ہوا،پی پی اپنے مشور کے مطابق چلے گی ،پی پی پی کا ٹارگٹ بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنانے کا ہے ۔
،فیصل کریم کنڈی نے کہا پی آئی اے کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نجکاری میں دیا جارہا ہے ،سٹیل مل اور پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دینگے، دیگر سیاسی جماعتیں بیساکھیاں ٹھونڈ رہی ہیں ،سیاسی جماعتوں کو عوام کے فیصلے ماننے چاہئیں،پی پی پی کا پی ٹی آئی کےساتھ سیاسی اتحاد کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے ، انہوںنے کہا پی آئی اے کو خریدنے کےلئے ایک سیاسی جماعت کے لوگ دلچسپی لے رہے ہیں ،ہمیشہ ن لیگ نے اداروں کو سیاست میں گھسیٹا ہے۔
الیکشن کمیشن پراعتماد،پنجاب میںسیاسی جماعت کے سربراہ کو پروٹوکول دیا جارہا ہے،پیپلز پارٹی

















