لاہور (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ کچھ لوگ کہتے ہیں ہماری بات ہوگئی ہے، ہمیں بتاﺅ کس سے بات ہوئی ہے، کس نے بتایا ہے کہ آپ وزیراعظم ہونگے، جو لوگ کہہ رہے ہیں بات ہوگئی ہے ، ان سے کہیں گے عوام سے بات کرو، عوام کی آواز بنو،عوام سے بات کرو،قربانیاں ہم دے رہے ہیں قربانیوں کو گالی مت دو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی انسانی حقوق سیل کے زیر اہتمام جمہوریت اور سماجی انصاف کی جدوجہد میں خواتین کے کردار کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی پی پی پی پی کے سیکرٹری جنرل اور انسانی حقوق سیل کے صدر فرحت اللہ بابر اور پی پی پی پی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ عطا مری تھے جبکہ فیصل میر،مقصومہ بخاری، سلیمہ ہاشمی،شاہدہ جبیں اور ربیعہ باجوہ نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اور پیپلز پارٹی انسانی حقوق سیل کے صدر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ہے تو بھٹو خاندان کی قربانیوں کے باعث،انہوں نے کہا کہ ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہمارا مستقبل تابناک ہے ،یہ بازی عشق کی بازی اس عاشق سے کوئی جیت نہیں سکتا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو ایک ہی بات کر رہے ہیں ہماری لڑائی کسی شخص یا کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے،ہماری لڑائی مہنگائی و بے روزگاری سے ہے، ہم غریب اور پسی ہوئی عوام کی آواز ہیں،شازیہ مری نے کہا کہ کیا مینار پاکستان جلسے میں بات ہوئی ہے مینار پاکستان جلسے میں تو الیکشن کی بات تک نہیں ہوئی،الیکشن سے مت گھبراو ،لاہور کے لوگوں کو فیصلے کا اختیار ہونا چاہیے کہ انہوں نے کس کس وزیراعظم بنوانا ہے،انہوں نے کہا کہ1967 میں ذوالفقار علی بھٹو نے حقیقی جمہوریت کو متعارف کروایااور ہمیں بولنے کا حوصلہ دیا،معاشرے کی بدقسمتی ہے کچھ لوگ سیاست کو گالی میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں،اوربدقسمتی ہے غیر جمہوری لوگ سیاسی کارکن کو حقارت کی دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست عبادت ہے ،سیاست گالی نہی ہے،ہمیں یہ ہیغام اپنے نسلوں تک پہنچانا ہے،انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگوں کو حق حاصل ہونا چاہیے وہ وزیراعظم منتخب کریں،ہماری بات عوام سے ہے، بلاول بھٹو زرادری عوام کا لاڈلہ یے،لاڈلہ کھیل بند ہو لاڈلہ لاڈلہ بہت ہوگیا،جو بات ہوگئی ہے اسکو جیل میں رکھیں،اس طرح کے بیان اور اشارے جمہوریت کے لیے اچھے نہیں ہیں،کسی کو اس طرح کے بیان ہضم نہیں ہونگے،ہم بات سلیقے اور تمیز سے کریں گے ،کسی کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر آواز اٹھائیں گےمگرپہلے پاکستان کے ساتھ زیادتی پر اواز بلند کریں گے،انہوں نے کہا کہخوش قسمتی ہے کہ نظریے کے ساتھ جڑی ہوں ہم یوٹرن نہیں لیتے،ہم لیول پلئینگ فیلڈ ہر ایک کے لیے مانگتے ہیں ہمیں شفاف الیکشن چاہیے جب الیکشن ہوں تو کسی پاکستانی کو خدشہ نہ ہو کہ کیا ہم ووٹ ڈال سکتے ہیں،یہ افسوسناک لمحے ہیں اچھی بری جمہوریت نہیں ہوتی جمہوریت ہونا لازمی ہے،ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے،پریشان وہ لوگ ہورہے ہیں جنکی کہیں بات ہوگئی ہے ہم پریشان نہہیں ہیں۔شازیہ۔مری نے کہا کہ ہمیں لگا تھا میثاق جمہوریت کے بعد چور دروازے بند ہوگئے ہیں بدقسمتی ہے ابھی بھی کہین کنڈی کھلی لگ رہی ہے،جب بھی ادارے آئین سے باہر نکلے ہیں ملک اور جمہوریت کو نقصان ہوا ہے،چھوٹا سے نسخہ ہے آئین کے مطابق کام کریں ہر ادارہ اپنی حدود میں رہت تو جمہوریت مضبوط ہوگی، آج اگر کسی جماعت کا کہیں سودا ہوگیا ہے تو جمہوریت کا نقصان ہوگا،آئیے مل کر سب ملک اور جمہوریت کے لیے کام کریں۔
عوام کا لاڈلہ بلاول، شفاف الیکشن اور بیلٹ بکس کی حفاظت چاہئے: شازیہ مری



















