اسلام آباد (بیورورپورٹ)سیکرٹری جنرل جے یوآئی عبدالغفورحیدری نے زمینداروں کے مسائل کے حل کیلئے نگران وزیراعظم سے وقت مانگ لیا۔
سینیٹر عبدالغفور حیدری سے بلوچستان کے زمینداروں نے ملاقات کی، عبدالغفور حیدری نے کہا واپڈا کی بلوچستان کے زمینداروں کے ساتھ ظلم و زیادتی حد سے بڑھ گئی ،پہلے بھی زمینداروں نے اپنے مطالبات کے سلسلے میں احتجاج اور دھرنا دیا مگر شنوائی نہیں ہوئی۔
سیکرٹری جنرل جے یوآئی نے کہانگران وزیراعظم سے ملاقات میں مسائل پر بات کروں گا، جمعیت علما اسلام زمینداروں کےساتھ کھڑی ہے۔
غفور حیدری نے زمینداروں کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم سے وقت مانگ لیا

















