ایر دیر(مشرق نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی وسابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے عوام نے مہنگائی لیگ کا چہرہ دیکھ لیا، شیر تو بلی نکلا،بزرگ سیاستدان سیاست کی بجائے ذاتی دشمنی پر اتر آئے ، پرانی سیاست سے جان چھڑاکر نئی سیاست لانا ہوگی۔
اپردیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا بزرگ سیاستدانوں نے ہر چیز کو انا کا مسئلہ بنارکھا ہے، بزرگ سیاستدان سیاست کی بجائے ذاتی دشمنی پر اتر آئے ، پنجاب کے سیاستدانوں کی سیاست ہے کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے۔
چیئرمین پی پی نے کہابزرگوں کی نفرت کی سیاست نقصان دہ ہے، تقسیم اور نفرت کی سیاست ختم کرنا ہوگی، معلوم نہیں بزرگ سیاستدانوں کے ارادے کیا ہیں؟ وہ خود کام کرتے ہیں نہ کسی اور کو کام کرنے دیتے ہیں،سیاسی جماعتوں کا ارادہ ہے 18ویں ترمیم تبدیل کریں وہ الیکشن جیتیں گے نہ دو تہائی اکثریت ملے گی۔
سابق وزیرخارجہ نے کہا اسٹیبلشمنٹ نے کہا اب سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے، پیپلزپارٹی نے اسٹیبلشمنٹ کے بیان کا خیرمقدم کیا تھا، موقع ملا تو پاکستان کی قسمت بدل دیں گے، مزدور کارڈ کو ملک بھر میں متعارف کرائیں گے،دوسری جماعتوں کا مقصد حکومت میں آکر اپنا حساب پورا کرنا ہے، ن لیگ حکومت میں آکر اپنا ذاتی حساب لے گی، نظر نہیں آرہا خان صاحب کو موقع ملے گا، خدانخواستہ اگر خان صاحب کو موقع ملا تو وہ بھی ذاتی حساب لیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہاشیر تو بلی نکلا،اب آپ کو پی پی کو موقع دینا ہوگا، 2،2بار وزیراعظم بننے والوں کو گھر بٹھانا ہے،اسلام آباد کے حکمرانوں کو احساس نہیں عوام کتنی تکلیف میں ہیں، شہید بھٹو کا نواسہ اور شہید بےنظیر کا بیٹا ہوں، مخالف مہنگائی، غربت اور بے روزگاری ہے،کچھ لوگ کہتے ہیں فروری میں برف باری ہو گی الیکشن آگے کر دیں، الیکشن گرمی میں ہوں یا سردی میں، جیالے ہر وقت تیار ہوتے ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن



















