اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی سے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ملاقات کی،عام انتخابات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماﺅں نے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابی عمل کی ضرورت پر زور دیا۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہانگران حکومت آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کےلئے پرعزم ہے، الیکشن کمیشن کو تمام ضروری وسائل ،تعاون فراہم کریں گے،انتخابات کا شفاف اور قابل اعتبار طریقے سے انعقاد یقینی بنایا جائےگا۔
دریں اثنا وفاقی سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور سابق سیکرٹری ظہور احمد سے دوران ملاقات مرتضی سولنگی نے متحرک، متنوع اور ذمہ دار میڈیا منظر نامہ کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا میڈیا کے شعبے میں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی نے میڈیا میں استعمال ہونےوالے طریقوں کو تبدیل کر دیا ،چیلنجنگ ماحول میں بنیادی توجہ پاکستانی میڈیا انڈسٹری کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہونی چاہئے۔
وزیر اطلاعات نے کہا وفاقی سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور سابق سیکرٹری ظہور احمد قابل افسر ہیں، دونوں کےساتھ کام کرنا میرے لئے باعث فخر ہے۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















