مسئلہ فلسطین پرصدر کابیان تباہ کن،استعفیٰ دیں،رضا ربانی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)مسئلہ فلسطین پر صدر کابیان تباہ کن ہے،سینیٹر رضا ربانی نے عارف علوی سے مستعفی ہونے کامطالبہ کردیا۔

سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا صدر علوی نے فلسطینی صدر کےساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی، ایوان صدر سے جاری اعلامیے میں کہا گیااسرائیل اور فلسطین مسئلے کا ایک ریاستی حل ہے،پی پی سینیٹر نے کہاچیئرمین سینٹ کی وساطت سے صدر سے بیان پر استعفے کا مطالبہ کرتا ہوں، وزیرخارجہ بتائیں صدر کے تباہ کن بیان کے بعد نگران حکومت نے کیا اقدامات اٹھائے۔

نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے رضاربانی کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہا رضا ربانی کا نکتہ نظر درست ہے، ایوان صدر سے جاری بیان میںوزارت خارجہ کی مشاورت شامل نہیں تھی۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا صدر نے ایک ریاستی حل کی بات کس تناظر میں کی مجھے معلوم نہیں، پاکستان کی پوزیشن ہمیشہ دو ریاستی حل کی رہی ہے، صدر کے بیان کے بعد وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا جو او آئی سی سیکرٹریٹ اور اقوام متحدہ کو بھی بھجوایا گیا،بعد ازاں سینٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔