راولپنڈی(بیورورپورٹ)سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے امن میں حقیقت پسندانہ تربیت جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے سٹرائیک کور کا دورہ کیا اور مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف کی آمد پر کمانڈر منگلا کور نے استقبال کیا۔
اعلامیے کے مطابق مشترکہ تربیتی مشق کا مقصد جارحانہ آپریشنل تصورات کی توثیق کرنا تھا،آرمی چیف نے جدید ترین وی ٹی-4 ٹینکوں سے لیس آرمرڈ فارمیشن کی قیادت میں کی گئی پیچیدہ مشقوں کے متاثر کن مظاہرے کا مشاہدہ کیا،تربیتی مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات کی اور جذبے، آپریشنل کارکردگی ، پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔
آرمی چیف نے پاک فوج کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلئے جنگی تیاری و اعصابی مہارت کی اہمیت کو اجاگر کیااورتیزی سے بدلتے حالات کے پیش نظر مختلف ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے مطابقت کے حصول کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور رات کی تاریکی میں ہونے والے آپریشنز میں حاصل ہونے والی مہارت کو بھی سراہا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا دور امن میں حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔
امن میں حقیقت پسندانہ تربیت جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت ہے،آرمی چیف



















