پشاور (بیورورپورٹ)سابق وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے یوٹرن لینا بزدل کی نشانی ہے،کسی کو زبردستی وزیراعظم بنوانا بھول،غلط فہمی ذہن سے نکال دیں،وزیراعظم جیالا بنے گا،اقتدار میں آکر روٹی، کپڑا، مکان کے نعرے پرعمل کرینگے۔
پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا تبدیلی کا نعرہ لگانے والے تباہی اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والی جماعت مہنگائی لیگ بن چکی ،پیپلز پارٹی اپنے اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور کوئی بھول میں نہ رہے کسی کو زبردستی وزیراعظم بنا دیا جائے تو خاموش رہیں گے، کسی بھی یکطرفہ فیصلے کو قبول نہیں کریں گے،شہید بےنظیر بھٹو ، 30 سال تک عوام کیلئے جدوجہد کرتی رہیں،آمروں سے ٹکر لی مگر اپنے اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹیں، پاکستان پر جس شخص کو مسلط کیا گیا اس نے یوٹرن لینا سکھایا ،یوٹرن لینا بزدلوں کی نشانی ہے۔
چیئرمین پی پی نے کہاروٹی کپڑا اور مکان ہر غریب و پاکستانی کو دینا نظریہ ہے، اپنے نظرئیے و اصول کےساتھ کھڑے ہےں، پیپلزپارٹی عوام کو ہی طاقت کا سرچشمہ سمجھتی ہے اور اسی کی حکومت ہونا ضروری ہے،موجود ہ حالات میں جدوجہد بہت ضروری ہے، پی پی کی کوئی سیاسی جماعت مخالف نہیں، غربت و مہنگائی مخالف ہے،حکومت میں آنے کے بعد مہنگائی پر لازمی قابو پانے کےلئے اقدامات کریں گے۔
بلاول بھٹو نے کہامجھے اپنی 16 مہینے کی کارکردگی پر فخر ہے اور اسی پر الیکشن لڑوں گا،پاکستان کی دو تہائی آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی، بطور وزیر خارجہ دنیا بھر میں مسئلے کو اٹھایا، عالمی اداروں کے تعاون سے 30 لاکھ سیلاب متاثرہ گھروں کی دوبارہ تعمیر کی جارہی ہے،مستقبل میں بےنظیر انکم سپورٹ طرز کے پروگرام ،کسان کارڈ لیکر آئیں گے تاکہ اربوں کی سبسڈی غریب کسان کو دی جائے، بےنظیر مزدور کارڈ سندھ میں شروع کر دیا گیا۔
سابق وزیر خارجہ نے کہاپختونخوا کے عوام کو دھوکہ ملا، صحت کارڈ خیبرپختونخوا میں نجی ہسپتالوں کو دئیے گئے،لیول پلیئنگ فیلڈ نہ بھی ملے تو پرواہ نہیں، 2002 کے الیکشن میں مشرف بیٹھا تھا لیکن پیپلزپارٹی نے فتح سمیٹی، 2008 کے الیکشن میں 200 جیالے شہید ہوئے تھے۔
بلاول بھٹو نے نام لیے بغیر کہا اگر وہ سمجھتے ہیں زبردستی کسی کو وزیر اعظم بنائیں گے تو بھول ہے، کسی آئی جے آئی کا حصہ نہیں بنیں گے ،صرف تیر پر الیکشن لڑیں گے، 70 فیصد نوجوان پرانے سیاستدانوں سے تنگ ہیں، دوسری اور چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنانے والوں کی بجائے نوجوان وزیر اعظم ہونا چاہیے،حکومت میں آنے کے بعد سب کو ایک ساتھ لیکر چلیں گے،عوام کو مہنگائی کے سونامی سے بچائیں گے،مسائل حل کرنے کے لئے اب جیالا وزیراعظم بنانا پڑے گا،ہاتھ جوڑتا ہوں براہ مہربانی فروری تک آپسی اختلافات کو بھول جائیں اگر آپ متحد رہے تو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی، اگر آپ میرا ساتھ دوگے تو کسی اور کی ضرورت نہیں ہوگی، ملکر کام کرو گے تو مجھے دائیں، بائیں اور کسی اتحادی کو نہیں دیکھنا پڑے گا، تیر کی حکومت بنائیں گے۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















