پنجاب حکومت نے سموگ کے خاتمے کیلئے چین سے مدد مانگ لی

لاہور(خبر نگار)پنجاب حکومت نے سموگ کے تدارک کےلئے چین سے مدد مانگ لی،چینی ماہرین ماحولیات کے وفد جلد پنجاب کا دورہ کریں گے،10 اضلاع میں آج جزوی لاک ڈاﺅن ہوگا،لاہورمیں سموگ کی صورتحال بہتر نہ ہوسکی،شہر کے مختلف علاقوں میں ائیر کوالٹی انڈکس 300 سے زائد رہا،صوبائی دارالحکومت آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں پردوسرے نمبر پر رہا،فضائی آلودگی کے باعث سانس اور گلے کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی، 24گھنٹوں کے دوران3276 افراد سرکاری ہسپتالوں میں پہنچے،وزیر صحت نے شہریوں سے ہراحتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ہے،وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصرایم سی ایل کی جانب سے سموگ کے خاتمے کیلئے پانی کا چھڑکاو بھی جاری ہے،سموگ تدارک کے اقدامات کے تحت آج لاہور سمیت 10 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ مارکیٹیں 3 بجے کے بعد کھلیں گی۔