محسن سپیڈ،شاہدرہ فلائی اوور منصوبہ 4ماہ قبل مکمل،افتتاح

لاہور (خبر نگار)محسن سپیڈ، شاہدرہ فلائی اوور منصوبہ 4 ماہ قبل مکمل، ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا، شاہدرہ فلائی اوورز منصوبہ 10 ماہ کی بجائے 6 ماہ سے بھی کم مدت میں مکمل کیا گیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا شاہدرہ فلائی اوورز سے یومیہ 3لاکھ سے زائد گاڑیاں مستفید ہوں گی، شہریوں کے قیمتی وقت اور ایندھن کی مد میں کروڑوں کی بچت ہو گی، شجرکاری ، لینڈ سکیپنگ کے ذریعے شاہدرہ فلائی اوورز کو خوبصورت بنائیں گے،محسن نقوی نے کہاشاہدرہ فلائی اوورز کی تعمیر میں حصہ لینے والے ادارے، انتظامیہ کے اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں، امامیہ کالونی کا فلائی اوور اور راوی پل کا منصوبہ بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

دوسری جانب کیولری گراﺅنڈ انڈرپاس 25نومبراور گھوڑا چوک فلائی اوور7دسمبر کو مکمل ہو گا،وزیراعلیٰ پنجاب نے علی الصبح کیولری انڈر پاس او رگھوڑا چوک فلائی اوور پراجیکٹس کا دورہ کیا،دریں اثنا نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر مصنوعی بارش برسانے کیلئے اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں 28نومبر کو مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کیا گیا۔