ایبٹ آباد(مشرق نیوز)سابق وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پاکستان کی ترقی کی سب سے بڑی دشمن پرانی سیاست ہے، پچھلے کمرے میں بیٹھ کر سارے فیصلے کیے جاتے ہیں اور بتایا جاتا ہے یہ آپ کا وزیراعظم ہے، کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے عوام مجھے ایک موقع دیں مایوس نہیں کروں گا۔
ایبٹ آباد میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا پیپلز پارٹی محروم طبقوں کی جماعت ہے ،جماعت کا تعلق عوام کی 3نسلوں سے ہے، آصف زرداری نے اپنے دور میں جو کام کیے وہ آپ کے سامنے ہیں، آصف زرداری نے خیبر پختونخوا کو شناخت دی، بی آئی ایس پی کے ذریعے عوام کی مدد کی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا پاکستان میں مہنگائی اور غربت تاریخی سطح پر ہیں، سیات دان، بیورو کریسی اور حکومت کو زمینی حقائق کا اندازہ نہیں ہے انتہائی تیزی کے ساتھ مہنگائی اور غربت بڑھ رہی ہے، پرانی جماعتیں پرانی سیاست میں لگی رہتی ہیں مسائل سے نکلنا ہے تو نئی سیاست کی طرف بڑھنا ہوگا، نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا، نئی سیاست اور نئی قیادت کی ضرورت ہے
بلاول بھٹو نے کہا آج اور کل کے مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے منشور میں ہے،انہوں نے کہا ہمیں سوچنا ہوگا کہ کیا 70 سالہ بابوں کے ہاتھ میں ملک کی حکومت دے دیں؟ ملکی مسائل حل کرنا اور عوام کی خدمت کوئی مشکل نہیں بس نیت ٹھیک ہونی چاہیے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا میں صرف اور صرف پاکستان کے عوام کی طرف دیکھ رہا ہوں، لاڈلا اگر بننا ہے تو عوام کا لاڈلا بننا ہے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، عوام کے پاس یہ حق ہے کہ وہ فیصلہ کرے کہ وزیراعظم، ایم این اے اور ایم پی اے کون بنے،چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کارکنوں نے کنونشن کو کامیاب بھی کرایا اور تاریخی بھی بنایا، پارٹی خواتین کی بڑی تعداد بھی یہاں موجود ہے، سب کا شکرگزار ہوں، پیپلز پارٹی اور عوام کا تعلق 3نسلوں سے ہے۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















