چلہ تو پورا ہو گیا مگر اثرات ابھی تک باقی ہیں:شیخ رشید

اسلام آباد (بیورورپورٹ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی سپریم کورٹ آمد کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ شیخ صاحب چلہ پورا ہو گیا؟ ۔

جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا چلہ تو پورا ہو گیا مگر اثرات ابھی تک ہیں۔

صحافی نے سوال کیا شیخ صاحب چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں یا ہتھیار ڈال دئیے؟شیخ رشید نے جواب دیا کہ اللہ کے فضل سے زندگی میں دوستی اور دشمنی دونوں ہی بھرپور نبھائی ہیں۔