کے پی وزرا کوقلمدان تفویض،وزیراعلیٰ کی تقرری چیلنج

پشاور(بیورورپورٹ)نئے نگراں وزیراعلیٰ کے پی ارشد حسین شاہ کی تقرری کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست میںموقف اختیار کیا گیا11 نومبر کو نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کی وفات کے بعد دوسرے روز ہی صوبائی کابینہ کے رکن سید ارشد حسین شاہ کو نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مقرر کر دیا گیا ،تقرری کےلئے اپنایا گیاطریقہ آرٹیکل 224 اور 224 اے کے برعکس ہے،اسمبلی ہے نہ ہی کوئی وزیراعلیٰ اور نہ اپوزیشن لیڈر موجود ہے ،نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کا اعلامیہ کالعدم قرار دیا جائے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے نگران وزراءکو وزارتیں تفویض کر دی گئیں،اعلامیے کے مطابق سید مسعود شاہ کو اسٹیلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن، انٹر پراونشل کوآرڈینیشن، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر جیل خانہ جات، ریلیف، سوشل ویلفیئر، زکوٰةو عشر، سپیشل ایجوکیشن سمیت وویمن ایمپاورمنٹ کے محکمے مل گئے۔

احمد رسول بخش خزانہ، ریونیو، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس ،زراعت، لائیو سٹاک، ماحولیات اور وائلڈ لائف کی وزراتیں آصف رفیق کے سپرد کردی گئیں،ڈاکٹر نجیب سپورٹس، یوتھ افیئرز ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،قاسم جان ہائیر ایجوکیشن و ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ،سید عامر ٹرائبل افیئرز، انڈسٹریز و کامرس ،عامر درانی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، لوکل گورنمنٹ الیکشن،رورل ڈیویلپمنٹ ،انجینئر احمد جان ایریگیشن اور کمیونی کیشن اینڈ ورکس کے وزیر ہوں گے۔