پنجاب میں سموگ، ورک فرام ہوم اور سکول آن لائن کرنے کا امکان

لاہور (مشرق نیوز) نگراں وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم حسن مراد نے سموگ کی وجہ سے اداروں میں بدھ کو ورک فرام ہوم اور سکولوں کو آن لائن کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ ہر ہفتے کابینہ کی سموگ کمیٹی کا اجلاس ہوتا ہے جس میں مختلف محکموں سے رپورٹس لی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں کئے گئے اقدامات کی وجہ سے سموگ کی صورتحال میں بہتری آئی تھی۔ ابراہیم حسن مراد نے کہا آئندہ اجلاس میں سموگ کی وجہ سے اداروں میں بدھ کو ورک فرام ہوم اور سکولوں کو آن لائن کرنے پر بھی غور ہو گا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا ہے کہ اس ہفتے 1 سے 2 دن ورک فرام ہوم اور آن لائن سکول پر غور ہو سکتا ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کو محدود کرنے پر بھی غور ہو گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت سے آنیوالی آلودگی بھی لاہور اور دیگر شہروں کو متاثر کر رہی ہے۔