سابق خاتون اول جے آئی ٹی کے سامنے بطور ملزمہ پیش ، پوچھ گچھ ،نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد(بیورورپورٹ) احتساب عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاونڈ نیشنل کرائم ایجنسی کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جس پر نیب کی تفتیشی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر کے مقدمے میں شامل تفتیش کرلیا،نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کےوارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے درخواست دائر کی جس پر احتساب عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو وارنٹ کی تعمیل کیلئے قانون کے مطابق اقدامات کا حکم دیا، احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی، پراسیکیوٹر عرفان بھولا، تفتیشی افسران محسن، وقار الحسن، میاں عمر ندیم اور دیگر پیش ہوئے،عدالت نے استفسار کیا ہائیکورٹ نے اس کیس میں کیا کیا ہے؟َ،نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا وہاں کیس زیر التواءہے عدالت نے نہ حکم معطل کیا اور نہ کوئی سٹینڈنگ آرڈر جاری کیا لہذا عمران خان کے وارنٹ جاری کیے جائیں اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو اقدامات کی ہدایت کی جائے،پراسیکیوٹر نے کہا جب وارنٹ کے بعد گرفتار کریں گے تو جسمانی ریمانڈ کیلئے یہاں ہی لائیں گے، قانون 24 گھنٹے دیتاہے اس سے زیادہ ضرورت ہوئی تو عدالت میں درخواست دیں گے، وارنٹ تعمیل کرانے ہیں جس کے بعد باقی اقدامات ہوں گے، پہلے بھی ملزمان کو جیل میں وارنٹ تعمیل کرائے ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ آفیشل سیکرٹ عدالت نے کیا کیا ہے؟ پراسیکیوٹر نے جواب دیا انہوں نے اجازت دے دی ہے کہ وارنٹ تعمیل کرا سکتے ہیں، گرفتاری اس لیے ڈال رہے ہیں کہ تفتیش کرنے اور انوسٹی گیشن کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے،عدالت نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو قانون کے مطابق وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے اقدامات کا حکم دے دیا،نیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 190 ملین پاونڈ القادر یونیورسٹی کیس میں گرفتاری کےساتھ شامل تفتیش کر لیا اڈیالہ جیل میں ایک گھنٹہ 5 منٹ سوالات کئے گئے،نیب راولپنڈی کی ٹیم تفتیشی آفیسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار الحسن کی قیادت میںاڈیالہ جیل پہنچی، جہاں چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس میں وارنٹ گرفتاری لئے جانے بعد گرفتاری ڈالتے ہوئے شامل تفتیش کیا گیا اور پھر ان سے پوچھ گچھ ہوئی، کیس میں بطور ملزمہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کو بھی شامل تفتیش کرتے ہوئے سوال نامہ تھما دیا گیا ،190 ملین پاونڈ سیکنڈل کیس میں سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش ہوئیں، نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کے سامنے 11 سوال رکھے گئے،ذرائع کا کہنا ہے سوالات کا تعلق بشریٰ بی بی، ذلفی بخاری اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ہے، 7 سوالات ٹرسٹ اور یونیورسٹی کے اکاو¿نٹس سے متعلق ہیں، نیب کی جانب سے پوچھے گئے 11سوالات کے جواب بشریٰ بی بی کی لیگل ٹیم جمع کرائے گی،نیب کی جانب سے پہلا سوال بشریٰ بی بی سے یہ کیا گیا آپ نے تعلیم کہاں سے حاصل کی اور کیا آپ نے اسلامی تدریسی کورس بھی کیا؟ دوسرے سوال میں پوچھا گیا کہ القادر یونیورسٹی پراجیکٹ ٹرسٹ بنانے کا مقصد کیا تھا؟ ،تیسرے سوال میں کہا گیا کہ کیا بطور ٹرسٹی ہونے کےساتھ بطور استاد بھی کوئی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں؟،چوتھے سوال میں نیب نے پوچھا کہ کیا بطور ٹرسٹی یا استاد یونیورسٹی سے کسی قسم کی تنخواہ یا مراعات لیتی رہی ہیں؟ ،پانچویں سوال میں نیب نے پوچھا کہ القادر یونیورسٹی بنانے کا خیال کس کا تھا اور جگہ کا تعین کس نے کیا؟ چھٹے سوال میں پوچھا گیا کہ آپ بطور ٹرسٹی القادر یونیورسٹی میں کیا ذمہ داریاں ادا کر رہی تھیں؟،آٹھویں سوال میں نیب نے بشریٰ بی بی سے پوچھا کہ فرحت شہزادی کو آپ کیسے جانتی ہیں؟ کیا آپ ان کے مالی معاملات اور کردار کے بارے میں مطمئن ہیں،نیب کی جانب سے آخری تین سوال پیسے کی ٹرانزیکشن کے بارے میں ہیں، 190ملین پاو¿نڈ سکینڈل کیس میں بشریٰ بی بی 15 نومبر تک ضمانت پر ہیں،علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق این سی اے 190 ملین سیکنڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ہے،نیب نے وزارت داخلہ سے بشریٰ بی بی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی جس پر وزارت داخلہ کی ذیلی کمیٹی نے بشریٰ بی بی کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا۔