منی لانڈرنگ کیس:پرویز، مونس کے تمام بینک اکاﺅنٹس منجمد، کک بیکس مقدمے میں سابق وفاقی وزیر اشتہاری

لاہور(کرائم رپورٹر،کورٹ رپورٹر)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے،وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے تمام بینک اکاو¿نٹ منجمد کردیے گئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے مونس الٰہی اور پرویزالٰہی کے فیملی ممبران کے بینک اکاو¿نٹ بھی فریز کیے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے مونس اور فیملی کے100سے زائد اکاونٹ منجمد کیے ہیں، ان بینک اکاو¿نٹس میں مبینہ کرپشن اورمنی لانڈرنگ کا پیسہ جمع کرایا گیادوسری جانب احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کک بیکس وصولی کے معاملے میں مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیدیا،احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر کارروائی کی جس میں نیب نے مو¿قف اختیار کیا مونس الٰہی گرفتار نہیں ہوئے نہ ہی تفتیش جوائن کی لہٰذا عدالت انہیں اشتہاری قرار دینے کا حکم دے،احتساب عدالت نے نیب کی استدعا پر مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دے دیا اور ان کی جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا جبکہ احتساب عدالت نے جائیدادوں کو قرق کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا،عدالت نے نیب تفتیشی افسر کو مونس الٰہی کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے متعلق تفصیلی رپورٹ 15 دن میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔