مری،پشاور(بیورورپورٹ)جے یوآئی سربراہ فضل الرحمن نے کہاہے حماس قیادت سے ملاقات میں کہا پاکستان کا بچہ بچہ فلسطین کےساتھ ہے، حماس نے بھی وضاحت سے کہا دنیا میں امید پاکستان ہے۔
مری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہافلسطین میں مائیں ،بہنیں شہید ہوئیں،بزدل چھوٹے بچوں ،خواتین پر بمباری کرتا ہے، فلسطین والے بھائی ہیں، پوری امت مسلمہ ساتھ کھڑی ہو، امریکہ، برطانیہ، فرانس میں بھی فلسطینی عوام پر ظلم کےخلاف مظاہرے ہوئے،جنگ کے بھی اصول ہوتے ہیں، انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں؟ افغانستان میں روس ،امریکہ کو باہر نکالا گیا اگر امریکہ خود کو سپر طاقت سمجھتا ہے تو احمق ہے، ہم بھی امریکہ کو سپر طاقت سمجھتے ہیں تو احمق ہیں، امریکہ، مغربی ممالک بحری بیڑے لا کر اسرائیل کی حمایت کرسکتے ہیں تو مسلمان برادری کو کیا سانپ سونگھ گیا ۔
جے یوآئی سربراہ نے مزید کہاڈیڑھ سال صرف ملک کو دیوالیہ پن سے محفوظ کر سکے، قوم سوچے مستقبل کن کے سپرد کرنا ہے ملک بچانے یا پھر برباد کرنے والوں کے؟،چین جیسا دوست چیئرمین پی ٹی آئی نے پراجیکٹ منجمد کر کے ناراض کیا اب اگر ایسا صادق و امین حکمران ہوا تو سعودیہ بھی خائف بیٹھا ہے،فضل الرحمن نے کہاعوام کو اپنی رائے مثبت کرنا ہوگی، قوم فیصلے کی گھڑی پر اپنی رائے ملکی فلاح پر مرکوز کرے،ماضی کی لکیروں کی پیروی کرنے کی بجائے نئے زاوئیے کےساتھ مستقبل کی تعمیر کرنی ہے۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















