متحدہ نے مطالبات کی فہرست تھمادی، کسی کو مائنس کرنا ایجنڈا نہیں،ن لیگ

کراچی (بیورورپورٹ)ن لیگی وفد کی ملاقات،ایم کیو ایم نے مطالبات کی فہرست تھما دی،ن لیگ کاوفد کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوں سے ملا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رہنماو¿ں نے انتخابات اور الیکشن کے بعد کےلئے مطالبات سامنے رکھے، سندھ کی صورتحال، انتخابی سیاست،صوبے میں نئی حکمت عملی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،3اہم آئینی ترامیم بھی وفد کے سامنے رکھی گئیں، دونوں جماعتوں کے درمیان رابطوں و معاملات کےلئے 3-3 اراکین پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعدرفیق نے کہانوازشریف کے وزیراعظم بننے کایقین ہونے والوں کے شکر گزار ہیں،کسی کو مائنس کرنا ایجنڈے میں شامل نہیں،مستقبل کا نقشہ بنا لیا، ماضی کی غلطیوں کو دور کریں گے،سماجی و سیاسی تعلق کو فروغ دیاجائےگا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہاکراچی میں سیاسی و سماجی رابطے کر رہے ہیں، پیر صاحب پگاڑا کے پاس گئے ،مثبت بات چیت ہوئی، حکومت بنی تو آئینی ترامیم کریں گے،سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کو کھنڈر بنایا گیا،جے یو آئی ،ایم کیو ایم کےساتھ پہلے ہی طے ہو گیا تھا ملکرالیکشن لڑیں گے،سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن بات چیت بھی کریں، پی ٹی آئی نے ملکی سیاست کو گندا کیا ، سماجی تعلق ٹوٹنا نہیں چاہیے اور رابطے قائم رہنے چاہئیں،کوئی ایک ادارہ یا جماعت اکیلے ملک کو بہتر نہیں کرسکتی۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا تلخیوں کی طرف نہیں جائیں گے، گالم گلوچ کو سیاست سے دور رکھیں گے، بلوچستان میں 3 دن رہ کر آیا ہوں، اب نواز شریف جائیں گے ،بہت سے لوگ ن لیگ میں شامل ہوں گے۔