ن لیگ کابڑا فیصلہ،الیکٹیبلز کےلئے بند دروازے کھول دئیے

لاہور(اپنے رپورٹر سے)ن لیگ کابڑا فیصلہ،الیکٹیبلز کےلئے بند دروازے کھول دئیے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق فیصلہ سروے کی بنیاد پر کیا گیا، سروے تھرڈ پارٹی کے ذریعے اسحاق ڈار کی نگرانی میں مکمل کرایا گیا، مجموعی طور پر 7 لاکھ سے زائد ووٹروں نے حصہ لیا، پنجاب کے مختلف اضلاع کے الیکٹیبلز کو پارٹی میں شمولیت کا گرین سگنل دےدیا گیا،چند دن پہلے مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے اجمل چانڈیا کی شمولیت الیکٹیبلز کےلئے دروازے کھولے جانے کے سلسلے کی پہلی کڑی تھی۔

ہفتے کے روز سردار منصب ڈوگر، نظام الدین سیالوی ،آصف بھا سمیت دیگر رہنماوں کو پارٹی میں شامل کرایا گیا، آنے والے دنوں میں مزید الیکٹبلز کو مسلم لیگ ن میں شامل کرایا جائے گا،سروے کے ابتدائی نتائج کے مطابق ن لیگ کو پنجاب میں قومی اسمبلی 141 ،جنرل نشستوں میں سے 90 کے قریب نشستیں ملنے کا امکان ہے،قیادت نے آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی میں 2تہائی اکثریت کے حصول کو ہدف قرار دےدیا۔