لاہور (خبر نگار) ضلع بھر کے انتظامی کنٹرول کی سربراہ ڈی سی لاہور شہر کے معاملات بہتر بنانے کی دوڑ میں خود اپنے دفتری امور سے لاعلم نکلی، ڈی سی دفتر کے اندر ایک برانچ سے دوسری برانچ کو کی جانے والی خط و کتابت کو بذریعہ ڈاک وصول کرانے کے شواہد سامنے آنے سے ایسا ظاہر ہورہا ہے کہ افسر اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کےلئے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے الجھانے کی سازش کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔
کچھ عرصہ قبل سول کورٹ کے حکم پر ریکارڈ کی تصدیق کےلئے جاری کردہ لیٹر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اپنے دفتر کے قریب بیٹھے سب رجسٹرار داتا گنج بخش ٹاﺅن کو فوری ہدایت کرنے کے بجائے بذریعہ ڈاک لیٹر جاری کردیاجو ابھی تک ڈی سی آفس کے عملے کی جانب سے باعث تنقید بھی بنا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق عوام کے زیادہ تر مسائل جائیدادوں سے متعلق ہوتے ہیںجس کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ ڈیل کرتا ہے، مذکورہ لیٹر میں بھی سول کورٹ کی جانب سے ریکارڈ کی تصدیق کا حوالہ دیا گیا ہے جسے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اپنے ماتحت سب رجسٹرار کو خط وصول کرانے کےلئے پوسٹ آفس کا سہارا لیا حالانکہ دونوں صاحبان کے دفاتر میں 100 میٹر کی دوری بھی زیادہ ہوگی، ڈی سی آفس کے ذمہ دار حلقوں کے مطابق چونکہ معاملہ کیس کو الجھانے اور عوام کو خوار کرنے کا ہے تو ڈی سی آفس کے وقار کو داﺅ پر لگانے میں بھی کوئی کسر نہ چھوڑی گئی ہے۔
سرکاری ادارے مالی بوجھ،خط وکتابت میں پیسوں کا ضیائع



















