اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان ٹین پن باولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندھ ٹین پن باولنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے جاری پاکستان اوپن ٹین پن باولنگ چیمپئن شپ کا ٹیم ایونٹ کل سے کراچی میں شروع ہوگا۔ چیمپئن شپ میں اعجاز الرحمن اپنے منمینز سنگلز ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 200 سے زائد مرد اور کھلاڑی نو مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔کیٹگریز میں اوپن سنگلز، ایمچور، لیڈیز، انڈر 22، سینئر، میڈیا، ڈبلز، ڈیف اور مکس ٹیم کے مقابلے شامل ہیں۔چیمپئن شپ 12 نومبر تک جاری رہےگی۔
پاکستان اوپن ٹین پن باولنگ چیمپئن شپ کا ٹیم ایونٹ کل شروع ہوگا



















