بنگورو(ایم این پی)نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ہر کرا سیمی فائنل میں جانے کی راہ ہموار کرلی اور پاکستان کاراستہ تقریبا بند کردیا۔
بنگلورو کے ایم چنا سوامی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،سری لنکا کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 171 رنز بنا کرواپس لوٹ گئی،کوشل پریرا 51 اور مہیش تھیکشنا 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ نے 172 رنز کا ہدف 23.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سیمی فائنل میں جانے کی راہ ہموار کرلی،ڈیون کونوے 45، راچن رویندرا 42 اور ڈیرل مچل نے43 رنز کی اننگز کھیلی،کیویز کی فتح نے پاکستان کا آگے جانے کاسفر تقریبا ختم کردیا۔
کرک انفو کے مطابق اگر پاکستان انگلینڈ کےخلاف میچ میں پہلے بیٹنگ کر کے 300 رنز بناتا ہے تو انگلینڈ کو 287 رنز کے مارجن سے شکست دینا ہوگی، مطلب انگلش ٹیم کو 13 رن پر آوٹ کرنا ہوگااگر انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرے تو 50 رنز پر محدود کر کے پاکستان کو 2.5 اوورز میں ہدف مکمل کرنا ہوگا جو بظاہر ناممکن نظر آتا ہے،دوسری جانب افغانستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کےلئے جنوبی افریقہ کےخلاف 438 رنز سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔
روزانہ طویل وقت گاڑی چلانا دل کی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے: جدید تحقیق
آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ فائنل آج، پاکستان ٹائٹل کے دفاع سے ایک قدم دور
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل
آزاد کشمیر، بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب
نیتن یاہو کی آئزنکوٹ کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش
بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال، اہم قانون سازی متوقع
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم، پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی



















