فلسطین پر پاکستان کا موقف مستقل ،واضح ہے ،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے فلسطین پر پاکستان کا موقف مستقل و واضح ہے جیسا وزیراعظم نے بیان کیا ،وزیر اطلاعات نے وزیراعظم کے ای سی او اجلاس میں خطاب کی ویڈیو اپ لوڈ کردی۔

دریں اثناعلامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہااقبال کافلسفہ اور فکر پوری انسانیت کےلئے مشعل راہ ہے، خودی کا ولولہ انگیز پیغام دےکر دوسروں پر انحصار کی بجائے اقبال نے نوجوان نسل کو اپنی دنیا آپ پیدا کرنے کا حکیمانہ درس دیا،فکر اقبال پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔