کراچی (بیورورپورٹ)متحدہ قومی موومنٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دےدی،کراچی میں نیب کورٹ کے باہرملاقات میں روف صدیقی نے شاہد خاقان عباسی کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت دی۔
روف صدیقی نے کہا لوئر مڈل کلاس ہی ملکی ترقی کا واحد حل ہے،شاہد خاقان عباسی نے ایم کیو ایم رہنما کو جواب دیا لاہور میں ایم کیو ایم کا نائب صدر میرے گاوں کا ہے۔
دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے نواز شریف سے ذاتی تعلق ہے وہ بلائیں گے تو چلا جاوں گا،پی ٹی آئی حقیت ہے،لیڈرجیل جاتے اور باہر آتے رہتے ہیں، نیب کے ہوتے حکومت کا نظام نہیں چل سکتا۔
شاہد خاقان عباسی کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت

















