بیرونی فنانسنگ گیپ ختم کرنے کیلئے دوست ممالک سے دوبارہ رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)بیرونی فنانسنگ گیپ ختم کرنے کےلئے پاکستان نے سعودیہ سمیت دوست ممالک سے پھر رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو 6.5 ارب ڈالر کے بڑے بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے جس کے باعث نگران حکومت نے سعودی عرب ،یواے ای سمیت دوست ممالک سے دوبارہ رجوع کا فیصلہ کرلیا،اسلامی ترقیاتی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اورعالمی بینک سے بھی مدد لی جائے گی ،کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے میں کمی کے ذریعے مالی گیپ کم ہونے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق سالانہ 6 ارب ڈالر ہدف کے مقابلے 3 ماہ میں خسارہ 94 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا اور نگران حکومت کا اندازہ ہے کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ 6 ارب ڈالر سے کم ہوکر ساڑھے 4 ارب ڈالر رہے گا،ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایکسٹرنل فنانسنگ کا پلان شیئر کردیا،آئی ایم ایف نے بیرونی فنانسنگ گیپ کم کرنے کیلئے نجکاری تیز کرنے کا مطالبہ دہرادیا۔