اسلام آباد (مشرق نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے متفقہ رائے دیتے ہوئے دہشت گردوں کو دین اسلام سے خارج قرار دیدیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے ملک میں اتحاد، رواداری اور ہم آہنگی کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق پیغام پاکستان، قرآن پاک کے احکامات ،سنت رسول اور آئین پاکستان کے مطابق متفقہ دستاویز ہیں، یہ دستاویز ریاستی اداروں، یونیورسٹیز اور تمام مکاتب فکر کے تعاون سے تیار کی گئی ہیں۔
اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ پیغام پاکستان پر 1800 علمائے دین نے دستخط کئے ہیں، حکومت، فوج، سیکیورٹی اداروں کو غیر مسلم قرار دینا اسلام کی تعلیمات کے منافی قرار دیا گیا ہے۔
دہشت گرد دین اسلام سے خارج ہیں: اسلامی نظریاتی کونسل



















