پشاور(بیورورپورٹ)نائب صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کسی سے اتحاد کیے بغیر صوبے میں حکومت بنائیں گے۔
ظاہر شاہ طورو نے کہااتحاد کےلئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیشکش کی جارہی ہے لیکن پی ٹی آئی صوبے میں آئندہ انتخابات میں کسی سے اتحاد کا ارادہ نہیں رکھتی، پی ٹی آئی اپنے دم پر الیکشن لڑے گی اور حکومت بنائے گی،لیول پلیئنگ فیلڈ پر تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے۔
کے پی میں اتحاد کے بغیر حکومت بنائیں گے،پی ٹی آئی



















