لاہور ( اپنے رپورٹر سے )محکمہ سوشل ویلفیئر اور کاروان کرافٹس فاونڈیشن کی جانب سے ”اڑان“ نمائش کا انعقاد کیاگیا،نمائش میں کاروبار سے منسلک خواتین کو ہاتھ سے بنی اشیاءکی نمائش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے 5 ڈویژنز کے سٹالز لگائے گئے،ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر مدثر ریاض ملک کی جانب سے ”اڑان“ نمائش کا افتتاح کیا گیا،محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارے صنعت زار میں بنائی جانے والی اشیاءکو نمائش میں رکھا گیا،ہینڈ میڈ شالز،کپڑے، آرٹ اینڈ کرافٹس، کندن کی جیولری، لکڑی سے بنی اشیاء،ری سائیکل اشیاءسے بنائی کراکری سمیت دیگر اشیاءشامل تھی،نمائش میں مجموعی طور پر 55 سے زائد سٹالز لگائے گئے۔
ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر مدثر ریاض ملک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا دیگر تنظیموں اور اداروں کےساتھ مل کر خواتین کو برسر روزگار بنانے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، اس طرح کی نمائشوں کے انعقاد سے خواتین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، محکمہ سوشل ویلفیئرخواتین کو ہنر مند اور بر سر روزگار بنانے کےلئے کوشاں ہے،ہنر مند اور معاشی طور پر مستحکم خواتین ہی اپنے خاندان کی بہترین کفالت کر سکتی ہیں،سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ خواتین کی فلاح و بہبود کےلئے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے۔
”اڑان“ نمائش کا افتتاح، محکمہ سوشل ویلفیئرخواتین کو ہنر مند بنانے کےلئے کوشاں ہے: مدثر ریاض

















