راولپنڈی(بیورورپورٹ)منشیات کیس میں عدالت نے پیپلز پارٹی کے سابق وزیر مخدوم شہاب سمیت 3 ملزموں پر جرمانہ عائد کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ایفی ڈرین بھی باقاعدہ منشیات ہے، ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ و مبینہ سمگلنگ کیس میں 3 ملزموں پیپلز پارٹی کے سابق وزیر مخدوم شہاب الدین، سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ اور مرکزی ملزم عنصر فاروق چودھری پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کیاجاتاہے۔
عدالت نے مخدوم شہاب الدین، سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ، ایفی ڈرین کوٹہ حاصل کر کے فروخت کرنے والے مرکزی ملزم عنصر فاروق چودھری کی درخواستیں مسترد کردیں۔
دوسری جانب انسداد منشیات عدالت نے تمام 8 ملزموں کو گواہوں کے بیان کےلئے 16 نومبر کو طلب کر لیا، آئندہ سماعت پر 4 وعدہ معاف گواہوں کے بیان بھی ریکارڈ کیے جائیں گے، ملزموں میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی بھی شامل ہیں۔
منشیات کیس،سابق وزیر مخدوم شہاب سمیت 3 ملزموں کو جرمانہ



















