دہشتگردوں،”را“کاگٹھ جوڑ بے نقاب،سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف مہم

اسلام آباد(بیورورپورٹ)دہشتگردوں،”را“کاگٹھ جوڑ بے نقاب،سکیورٹی فورسز پر حملوں کی نئی لہر کےساتھ سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف مہم شروع ہوگئی ۔

رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کے فورسز پر حملوں کےساتھ ہی سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پوسٹوں کا سیلاب امڈ آیا ،”را“ سے جڑے ایکس اکاونٹس نے میانوالی حملے سے پہلے ہی اشارہ دیاکچھ بڑا ہونےوالاہے، میانوالی ایئربیس حملے کی ناکامی کے بعد بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کیا پاک فضائیہ کا بہت نقصان ہوا ۔

بھارتی خفیہ ایجنسی سے جڑے اکاونٹس پر کہا گیا پاکستان کے نقصان پر خوشیاں منائی جائیں جبکہ ایک سیاسی جماعت سے جڑے ٹرولز نے بھی شہدا کی بے حرمتی میں بھارتی پروپیگنڈے کا ساتھ دیا ،ماہرین نے کہاسوشل میڈیا پر پیشگی آنےوالی پوسٹس اشارہ کرتی ہیں دہشتگردوں اور’ ’را“ کا گٹھ جوڑ ہے۔