اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات و نقصانات سے نمٹنے کےلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے آنےوالی نسلوں کا مستقبل محفوظ کرنا ہوگا، کرہ ارض موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے دوچار ہے، حکومت یا کوئی محکمہ تنہا خطرے سے نہیں نمٹ سکتا۔
مرتضیٰ سولنگی نے ”پری کوپ۔28 “ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاموسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنے کےلئے سٹریٹجک وژن کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کےلئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
موسمیاتی تبدیلی سے کوئی تنہا نہیں نمٹ سکتا، مرتضیٰ سولنگی



















