اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ(بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر)شہر شہر کریک ڈاﺅن،غیر قانونی تارکین کی گرفتاریاں،حکومت نے کراسنگ پوائنٹس پر سہولت کیلئے خواتین اور بچوں کو بائیومیٹرک سے استثنیٰ دےدیا۔
ذرائع کے مطابق حکومتی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد غیرقانونی تارکین وطن کےخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، شہر شہر آپریشن کرکے مزید افراد کو گرفتار کرلیا گیا، پکڑے گئے افراد میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں،ضروری کارروائی کے بعد تارکین وطن کوواپس بھیجا جائےگا۔
ادھر نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے افغان ناظم الامور سردار احمد شکیب نے ملاقات کی ،دوطرفہ امور اور افغان شہریوں کی وطن واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر داخلہ نے کہاہدایات جاری کیں اپنے وطن واپس جانے والوں کے ساتھ انتہائی عزت و احترام کے ساتھ پیش آیا جائے،پروف آف رجسٹریشن اور افغان سٹیشن کارڈ کے حامل افراد کےخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی،کسی کوتاہی اور بدتمیزی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سرفراز بگٹی نے کہاوزارت داخلہ میں کنٹرول سینٹر اور ہیلپ لائن قائم کردی ، افغان سفارتخانہ نمائندہ مقرر کرے،کراسنگ پوائنٹس پر سہولت کیلئے خواتین ،بچوں کو باﺅمیٹرک سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔
شہر شہر کریک ڈاﺅن،غیر قانونی تارکین کی گرفتاریاں



















