سیکریٹ ایکٹ عدالت کا جج شہباز کابینہ نے تعینات کیا، عدالت میں جواب

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سیکریٹ ایکٹ عدالت کا جج شہباز کابینہ نے تعینات کیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا وزارت قانون کی جانب سے سمری بھجوائی گئی جس کی کابینہ نے منظوری دی، کابینہ کی منظوری کے بعد تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔